نافرمان بیٹا،
*ماں باپ کا نافرمان بیٹا* رحمن احمد نے اپنی ساری زندگی اپنے بیٹے فرحان کے لیے وقف کر دی تھی۔ وہ ایک معمولی سے درزی تھے، گاؤں کی چھوٹی سی دکان تھی، مگر ان کے خواب بہت بڑے تھے۔ ان کی بیوی نسرین کے ساتھ ان کی واحد خواہش تھی کہ ان کا بیٹا پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بنے۔ رحمن احمد نے اپنی ساری خواہشات ختم کر کے اپنے بیٹے کے لیے دن رات محنت کی کئی کئی دن فاقے کاٹے، اپنا پیٹ کاٹ کر گھی کے پیسے بچائے تاکہ فرحان کو شہر کے اچھے کالج میں بھیج سکیں۔ وہ دونوں میاں بیوی رات کو جاگ جاگ کر فرحان کے لیے دعائیں کرتے تھے۔ اللہ نے ان کی سن لی۔ فرحان پڑھائی میں بہت لائق نکلا۔ شہر سے ڈگری لی، پھر اسے شہر ہی میں ایک بڑی کمپنی میں اچھی نوکری مل گئی۔ رحمن اور نسرین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ ان کا بیٹا کامیاب ہو گیا تھا۔ نوکری کے ایک سال بعد ہی فرحان نے شہر کی ایک پڑی لکھی لڑکی، ۔۔۔ سے پسند کی شادی کر لی۔عائزا خوبصورت تھی، تیز مزاج تھی اور اسے گاؤں کی زندگی سے نفرت تھی۔ شادی کے بعد فرحان ماں باپ کو شہر اپنے فلیٹ میں لے آیا۔ شروع کے چند مہینے تو اچھے گزرے۔ پھر آہستہ آہستہ عائزا کے تیور بدلنے لگے۔ اسے نس...