اج بھی میرا بیٹا اوڑ کے دوپٹے کو میرے سوتا ہے ایک ماں کی کہانی
اللہ کرے کسی ماں کا بیٹا اس سے جدا نہ ہو
🤲🤲😭😭
لاہور کے ایک خوبصورت سے گھر میں ایک عورت رہتی ہے جس کا نام دنیا والوں کے لیے تو کچھ اور ہے لیکن اس کے دل کا نام آج بھی صرف "ماں" ہے۔
اس کی دوسری شادی ہو چکی ہے۔ اللہ کا دیا سب کچھ ہے، اچھا شوہر ہے، عزت ہے، گھر ہے، ہر چیز ہے لیکن اس کے دل میں آج بھی ایک ایسی خالی جگہ ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکی۔
آج سے تقریباً پانچ سال پہلے کی بات ہے۔ اس کی پہلی شادی ٹوٹ گئی تھی۔ شوہر نے اپنے گھر والوں کے کہنے پر اسے طلاق دے دی تھی۔ اور اس لڑکی کی سب سے قیمتی چیز، اس کا سات سال کا بیٹا، اس کی کل کائنات،اس کی زندگی جس کو دیکھ کے اس کی صبح ہوتی تھی۔شام ہوتی تھی سانسیں چلتی تھی۔دل کی دھڑکن چلتی تھی۔ اس کی گود سے چھین لیا گیا۔
وہ ماں روتی رہی، چیختی رہی کہ میرا بچہ مجھے دے دو، میں اس کے بغیر کیسے جیوں گی، لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔
اس نے سب کے اگے ہاتھ جوڑے سب کے پیر پکڑے کہ خدا کے واسطے میرا بیٹا مجھ سے جدا نہیں کروں۔میں ماں ہوں اس کی لیکن کسی نے نہیں سنی۔
وہ روتی ہوئی۔اپنی ماں کے گھر آ کر رہنے لگی۔ ماں بہت غریب تھی، بیمار رہتی تھی۔ بھائی تھے، بھابھی تھی، لیکن بھائی بھابھی نہیں چاہتے تھے کہ یہ لڑکی یہاں رہے۔ جب اس کی ماں نے یہ سب دیکھا تو بولی بیٹی تو دوسری شادی کر لے، میری زندگی کا بھروسہ نہیں، تیرا کوئی سہارا نہیں ہے۔
وہ ماں کیسے مان لیتی؟کس طرح وہ اپنے لخت جگر کو چھوڑ دیتی۔لیکن حالات کچھ ایسے ہو گئے تھے۔کہ وہ مجبوراً مان گئی۔
اور شادی ہو کے لاہور اگئی۔
آج اس کا بیٹا تیرہ سال کا ہو گیا ہے۔ ماشاءاللہ قد نکل آیا ہے، آواز بدل رہی ہے، جوان ہو رہا ہے، لیکن وہ جوانی ماں کی آنکھوں سے دور ہو رہی ہے۔ ماں لاہور میں رہتی ہے اور بیٹا کراچی میں رہتا ہے۔ دونوں کے بیچ میں مجبوریوں اور رشتوں کی اتنی بڑی دیوار ہے کہ ملنا آسان نہیں۔
کبھی کبھی ہفتوں بعد کال پر بات ہوتی ہے۔ ماں سکرین پر اپنے بیٹے کو دیکھتی ہے، کہتی ہے بیٹا کیسے ہو، کھانا کھایا، سکول گئے تھے؟ بیٹا صرف ہاں میں جواب دیتا ہے کیونکہ آس پاس سب ہوتے ہیں۔ اور ماں صرف سکرین پر ہی اس کا ماتھا چومنے کی کوشش کرتی ہے اور جیسے ہی کال بند ہوتی ہے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔ اس کے آنسو دیکھنے والا کوئی نہیں، صرف اللہ دیکھتا ہے۔
اللہ سے وہ یہی فریاد کرتی ہے کہ یا میرے رب العالمین تو کوئی ایسا ذریعہ وسیلہ بنا دے کہ میرے اور میرے بیٹے کے بیچ کی جدائیاں ختم ہو جائیں
اور دوسری طرف اس تیرہ سال کے بیٹے کی کہانی اس سے بھی زیادہ رلا دینے والی ہے۔ اس کے پاس آج بھی اپنی ماں کی ایک نشانی ہے، ماں کا ایک پرانا دوپٹہ۔ جب ماں کو طلاق دی گئی تو ماں کے کچھ کپڑے اسی گھر میں رہ گئے تھے، ان میں سے ایک دوپٹہ اس بیٹے نے چھپا کر رکھ لیا تھا۔
آج بھی وہ لڑکا رات کو جب سب سو جاتے ہیں تو وہی دوپٹہ نکالتا ہے۔ اس کو اپنے سینے سے لگاتا ہے، اسے اوڑھ کر سوتا ہے۔ اس دوپٹے میں سے آج بھی اس کو اپنی ماں کی خوشبو آتی ہے۔ وہ اس دوپٹے سے باتیں کرتا ہے، کہتا ہے امی آپ کہاں چلی گئی ہو، مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے، کاش آپ میرے پاس ہوتیں۔ کبھی کبھی اس کی آنکھوں سے آنسو نکل کر دوپٹے پر گر جاتے ہیں۔
اس بچے نے کسی کو نہیں بتایا کہ وہ اپنی ماں کو کتنا یاد کرتا ہے، کیونکہ اگر بتائے گا تو سب اس کو باتیں سنائیں گے۔ اس لیے وہ چپ چاپ سب کچھ اپنے دل میں سہہ رہا ہے۔ سکول میں جب دوسرے بچوں کو اپنی ماؤں کے ساتھ دیکھتا ہے تو دل بھر آتا ہے۔ ٹیچر جب کہتی ہے اپنی امی پر مضمون لکھو تو وہ سب سے اچھا مضمون لکھتا ہے لیکن کسی کو دکھا نہیں سکتا۔
ماں بھی ہر نماز کے بعد اللہ سے ایک ہی دعا مانگتی ہے، یا اللہ میرے بیٹے کو صحت والی لمبی زندگی دے، یا اللہ میرے بیٹے کو واپس لے آ، یا اللہ میرے اور میرے بیٹے کے بیچ کی ساری دیواریں ہٹا دے۔ وہ قرآن پڑھتی ہے، روزے رکھتی ہے، نماز پڑھتی ہے اور اپنے رب کے آگے روتی ہے فریاد کرتی ہے۔ صرف رب ہی جانتا ہے اس ماں کا درد کیا ہے۔
یہ کیسی آزمائش ہے کہ ماں بیٹے کے لیے تڑپ رہی ہے اور بیٹا ماں کے لیے تڑپ رہا ہے۔ دونوں ایک ہی آسمان کے نیچے ہیں، ایک ہی ہوا میں سانس لے رہے ہیں لیکن مل نہیں سکتے۔ ایک کے پاس صرف ویڈیو کال کی ایک جھلک ہے، دوسرے کے پاس صرف ایک پرانا دوپٹہ ہے۔
اللہ کرے کہ یہ دوپٹہ ایک دن پھر سے اس ماں کے کندھے پر ہو، اور یہ بیٹا ایک دن پھر سے اپنی ماں کی گود میں سوئے۔
یا اللہ پاک کسی بچے کو اس کی ماں سے جدا نہ کرنا اور کسی ماں کو اس
کے بچے سے جدا نہ کرنا۔ آمین۔
یہ کسی اور کی نہیں میری اپنی کہانی ہے میرا اپنا درد ہے
،،سبق،،
کبھی بھی کسی بھی ماں کو اس کی اولاد سے الگ نہیں کرنا چاہیے ماں سب کی جگہ لے لیتی لیکن ماں کی جگہ کوئی نہیں لیتا جب ماں کا دل تڑپتا ہے صرف اللہ ہی اس تڑپ کو اس درد کو جانتا ہے۔
امبرظفر

Ameen😞
جواب دیںحذف کریںThanks
جواب دیںحذف کریں